ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / یوپی میں لاء اینڈآرڈر:آر ایس ایس کے ایریاچیف کاگولی مار کر قتل

یوپی میں لاء اینڈآرڈر:آر ایس ایس کے ایریاچیف کاگولی مار کر قتل

Sat, 21 Oct 2017 21:34:23    S.O. News Service

غازی پور،21؍اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )یوپی میں لا اینڈرآرڈرکی صورتحال کیسی ہے اس کااندازہ اس سے لگایاجاسکتاہے کہ اترپردیش کے غازی پور ضلع میں موٹرسائیکل پرآئے حملہ آوروں نے آر ایس ایس کے ایک کارکن کی آج گولی مار کر قتل کر دیا اور اس کوبچانے کی کوشش میں اس کے بھائی کو بھی گولی لگ گئی جو اسپتال میں زیر علاج ہے ۔ اگریہی واقعہ کیرل میں ہوتاتوپوری بی جے پی کیرل سرکارکوسرپراٹھالیتی ۔یاایساواقعہ کسی اورحکومت میں ہوتاتوفوراََلاء اینڈآرڈربحث میں پولیس علاقائی پولس ہردیا سنگھ نے بتایا کہ راجیش مشرا (40) اور ان کے بھائی امتیش مشرا بر ہمن پورہ چٹی واقع اپنی دکان پر بیٹھے تھے کہ اچانک موٹرسائیکل پر سوار تین بدمعاش آئے۔ راجیش کی کنپٹی سے لگاکر گولی چلائی احتجاج کرنے پر مقتول کے بھائی رمیش پر فائر جھونک دی جس سے وہ زخمی ہوگیا ۔ سنگھ نے بتایا کہ دونوں کو ضلع ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے راجیش کو مردہ قرار دیا۔ اس کے بھائی کو بہتر علاج کے لئے وارانسی ریفر کر دیاگیا ۔ انہوں نے کہا کہ قتل کی وجوہات کا ابھی تک علم نہیں ہوسکا ہے ، قاتلوں کی تلاش جاری ہے۔ راجیش ایک صحافی بھی تھے اور علاقائی لوگوں کے مطابق راجیش بالو مافیاؤں کے خلاف مستقل خبریں بھی لکھ رہے تھے۔ دریں اثنا لکھنؤ میں ایڈیشنل پولیس ڈائریکٹر جنرل (قانون) آنند کمار نے بتایا کہ دو حملہ آوروں کی شناخت ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تین حملہ آوروں میں سے دو کی شناخت کر لی گئی ہے ، جلد ہی ان کی گرفتاری عمل لائی جائے گی ۔ 


Share: